حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی
حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکساں طور پر 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی وفاقی وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔ اس عوامی ریلیف کا اطلاق 4 جولائی 2026 سے اگلے ایک ہفتے کے لیے ہوگا۔
وزارتِ توانائی کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اس حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 297 روپے 53 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 311 روپے 47 پیسے سے کم ہو کر 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر کی سطح پر آ گئی ہے، جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کو عارضی طور پر کچھ ریلیف ملنے کی امید ہے۔
#GovtofPakistan #PetroleumDivision #PriceAlert #PriceDrop #taazakhabardigital