🇨🇳🇵🇰Pakistan’s exports to China exceeded $1.55 billion in the January–May period of 2026, marking a robust 48.7 percent year-on-year increase compared with $1.04 billion recorded in the same period of 2025, according to data from China’s General Administration of Customs (GACC). The surge, equivalent to an additional $507 million in just five months, represents one of the strongest bilateral trade performances in recent years.
@mincompk
As per GACC data, copper products remained the dominant driver, accounting for 43.7 percent of total export value at $675 million up from $393 million a year earlier, a rise of 71.7 percent. March 2026 was the standout month, with exports reaching $361.6 million, an 84.3 percent jump over March 2025’s $196.2 million, driven by accelerated copper shipments & the opening of the rice export season.
🇨🇳🇵🇰 چین کو پاکستان کی برآمدات میں 48.7 فیصد کا نمایاں اضافہ جنوری سے مئی 2026 کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات 1.55 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 1.04 ارب ڈالر کے مقابلے میں 48.7 فیصد زیادہ ہیں۔ چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (GACC) کے مطابق صرف پانچ ماہ میں برآمدات میں 507 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جو حالیہ برسوں میں پاک چین دوطرفہ تجارت کی بہترین کارکردگیوں میں سے ایک ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق تانبے (Copper) کی مصنوعات برآمدات کا سب سے بڑا حصہ رہیں، جن کی مالیت 675 ملین ڈالر رہی، جو مجموعی برآمدات کا 43.7 فیصد بنتی ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ رقم 393 ملین ڈالر تھی، یعنی 71.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارچ 2026 سب سے نمایاں مہینہ ثابت ہوا، جب برآمدات 361.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو مارچ 2025 کے 196.2 ملین ڈالر کے مقابلے میں 84.3 فیصد زیادہ تھیں۔ اس اضافے کی بڑی وجہ تانبے کی تیز تر برآمدات اور چاول کی برآمدی سیزن کا آغاز تھا۔
#China #Pakistan #PakistanChinaRelations